جھل مگسی و چاغی میں فائرنگ وروڈ حادثے سے 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جھل مگسی اور چاغی میں فائرنگ اوروروڈ حادثے کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

لیویز فورس کے مطابق گوٹھ شاہ ولی گنسر تحصیل جھل مگسی میں زمینی تنازع پر گنسر برادری میں فائرنگ کے تبادلے میں محمد سومر گنسر ولد غلام رسول ہلاک ہوگیا جسے آر ایج سی منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مزید تفتیش انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثنا چاغی میں آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر بس اور کار میں تصادم سے کار سوار ہلاک ہوگیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق 72 لانڈھی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر بس اور کار میں تصادم سے کار سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

لاش شناخت کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment