بلوچستان کے ضلع پنجگور میں مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے پنجگور کے علاقے فیضک چوک کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے ایک چوکی کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
بی ایل اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی گئی۔
بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب پنجگور شہر میں فیضوک چوک پر ایک حملے میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چوکی کو نشانہ بنایا۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمچاروں نے دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ دشمن کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے جاری رہینگے۔