کوئٹہ4 طالب علم فورسز ہاتھوں لاپتہ،پسنی میں بیٹے کے ہاتھوں ماں قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز نے 4 طالب علموں کو حراست میں لے کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت کمبر لالا، وحید شیخ، رحمت اللہ اور مراد جان کے نام سے ہوئی ہیں۔ لاپتہ ہونے والے چاروں طالب ہیں جنہیں گذشتہ شب عیسیٰ نگری کوئٹہ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

لاپتہ ہونے والوں میں سے کمبر کے بھائی شے حق بلوچ نے بھائی کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بھائی فری میڈیکل کا طالب علم ہے جنہیں گذشتہ شب دیگر تین دوستوں کے ہمراہ حراست میں لیا گیا ہے جو تاحال لاپتہ ہیں۔

دوسری جانب ضلع گوادر کے ساحلی شہرپسنی میں بیٹے نے اپنے ماں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق پسنی کے علاقے ببرشور میں ملزم ذاکر نے اپنے ماں کو رسیوں سے باندھ کر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کر دیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق مقتول کا بیٹا نشے کا عادی تھا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی جبکہ پولیس نے ملزم کوگرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی۔

Share This Article
Leave a Comment