کوئٹہ و خضدار میں فائرنگ و کلہاڑی سے خاتون سمیت 5افرادہلاک

0
195

بلوچستان کے علاقے کوئٹہ اور خضدار میں فائرنگ اور کلہاڑی حملوں میں خاتون سمیت 5افرادہلاک ہوگئے۔

کو ئٹہ میں فائرنگ کے دو واقعات میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ائیر پورٹ روڈ کے علاقے کلی عالم خان میں ہمسائے کی فائرنگ ہمسایہ عبدالواحد ہلاک ہو گیا جبکہ عالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے دکاندار ولایت خان ہلاک ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں جبکہ ائیرپورٹ پولیس اور شہید جمیل کاکڑ پولیس نے مقدمات درج کرکے نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہیں۔

دوسری جانب خضدار میں کلہاڑیوں کے وار سے خاتون سمیت 3 افرادکو قتل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے تحصیل کرخ اکرو کے مقام پر نا معلوم حملہ آوروں نے کلہاڑیوں کے وار کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہو گئے۔

لیویز فورس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی تاہم لاشوں کوگورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here