روس کو یوکرین کیخلاف جنگ میں مسائل کا سامنا ہے،امریکی صدر

0
153

روس کے لیے جنگی حکمت کے حوالے سے اہم شہر خیرسن سے فوجی پسپائی کے اعلان پر امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ‘روسی پسپائی سے اندازہ ہوتا ہے کہ روس کو جنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔’

صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا ‘یہ حقیقت اس بات کا ثبوت ہے کہ روس اور روسی فوج کو یوکرین کے ساتھ جنگ لڑنے میں حقیقی طور پر مسائل درپیش ہیں۔ ‘

امریکی صدر نے یہ بات امریکہ میں وسط مدتی انتخابات کے بعد کہی ہے۔ ان انتخابات میں ان کی ڈیموکریٹک پارٹی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے کمزور سے کنٹرول کو کم کرتی نظر آ رہی ہے۔

ری پبلکن پارٹی نے الیکشن میں جیت کی صورت یوکرین کو انسانی بنیادوں اور عسکری حوالوں سے امداد دینے کی موجودہ امریکی پالیسی پر نظر ثانی کا عندیہ دیا ہے۔

صدر جو بائیڈن نے کہا ہمیں امید ہے کہ ہم خارجہ پالیسی کے میدان میں روس کے یوکرین پر حملے کا جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں گے۔

واضح رہے روس نے یوکرین کے جوابی حملوں میں شدت کے پیش نظر بدھ کے روز خیرسن شہر سے اپنی افواج کو واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ روس کے اس فیصلے کو روس کے لیے پسپائی اور ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here