امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کی جانب بڑھنا ممکن ہے لیکن غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہونا مشکل ہو گا۔
انھوں نے یہ بیان برلن کے اپنے ایک روزہ دورے کے موقع پر دیا جہاں ان کی ملاقات جرمن چانسلر اولاف سکولز، فرانسیسی ایمانوئل میکخواں اور برطانوی وزیر اعظم سٹارمر سے ملاقات کی۔
ان سے رپورٹرز کی جانب سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا وہ جانتے ہیں کہ اسرائیل ایران کے میزائل حملوں کا کیسے اور کب جواب دے گا، بائیڈن نے ہاں میں جواب دیا، لیکن انھوں نے مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔
یاد رہے کہ ایران نے یکم اکتوبر کو اسرائیل پر تقریباً 200 بیلسٹک میزائل داغے تھے۔ اسرائیل کی فوج کے مطابق، زیادہ تر میزائلوں کو مار گرایا گیا تھا۔