بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے سہیل اور فصیح بلوچ کی جبری گمشدگی کوایک سال مکمل ہونے پر طلبا کی جانب سے احتجاجی کیمپ اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
جامعہ بلوچستان کے طلبا نے آرٹ فیکلٹی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا اور دھرنا دیا۔
احتجاج کرنے والے طلبہ کی جانب سے کہا گیا کہ حکومت نے مذاکرات میں ایک ماہ کے اندر بازیابی کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایک سال مکمل ہونے کے باوجود سہیل اور فصیح کو بازیاب نہیں کرایا جاسکا۔
اس موقع پر مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جامعہ بلوچستان کے ہاسٹل سے ایک سال قبل جبری گمشدہ کیے گئے دونوں طالبعلموں کو جلد بازیاب کرایا جائے۔