پشین، کچھی وچمالنگ میں فائرنگ اور مٹی کا تودہ گرنے سے 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے پشین،کچھی اور دکی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دکی میں کوئلہ کانوں میں مٹی کا تودہ گرنے 2کانکن جان کی بازی ہارگئے۔

ضلع کچھی کے علاقے ہفت ولی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افرادہلاک ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے کچھی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد ہلاک کردیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پشین کے علاقے کلی تراٹہ میں گذشتہ روزنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک پولیس اہلکار کو ہلاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار تھانہ صدر سرخاب سے گھر جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کرکے اسے ہلاک کردیاگیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا۔

نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

دریں اثنا چمالنگ کے علاقے انگور شیلہ میں دو مختلف کوئلہ کانوں میں مٹی کا تودہ گرنے اور ٹھیلے کی زد میں آنے سے دو کانکن ہلاک ہوگئے۔

ایس ایچ او چمالنگ محمد شاہ کے مطابق ہلاک کانکنوں میں سے شیر علی ولد عبد الودود کا تعلق سوات سے ہے۔جبکہ دوسرے کانکن بسو خان ولد سور کا تعلق افغانستان سے ہے۔

لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے آبائی علاقوں کے لئے روانہ کردی گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment