بلوچستان میں مختلف حادثات وواقعات میں خاتون سمیت 4افرادہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ خواتین بچوں سمیت 15 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علاقے لک پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبدالمنان ہلاک ہوگیا۔

اسی طرح خضدار کے علاقے پیر عمر کے مقام پر کار اور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس کے علاوہ لورالائی میں خانہ بدوشوں کی گاڑی لورالائی سے منڈا چوک جاتے ہوئے موڑ کاٹتے وقت حادثے کا شکار ہوگئی۔

جس سے گاڑی میں سوار خاتون مسما خاشو بی بی اور 6 سالہ بچہ دلبر موقع پرہلاک ہوگئے جب کہ گاڑی میں سوارظاہر خان مرجان بی بی رانی بی بی گل پری بی بی خانی بی بی پسرور ناہو بی بی صائمہ بی بی ملالئی بی بی راضیمہ بی بی لادین بی بی تعمیلہ بی بی صدیق محمد جناح اور بیکئی زخمی ہوگئیں۔

نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئیں۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment