بلوچستان کے علاقے منگچر میں مسلح نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد سے پڈماران میں نصب موبائل ٹاور کو اڑایا دیا۔
دھماکے کے باعث کوہک کی موبائل سروس معطل ہوگئی۔
لیویز ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے پڈماران منگچر میں نصب موبائل ٹاور کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جو دیہی علاقہ کوہک منگچر کے دو موبائل ٹاورز کو سگنلز فراہم کرتی تھی۔
موبائل ٹاور کی تباہ ہونے سے کوہک میں موبائل سروسز بند ہوگئی۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں موبائل فون ٹاورز کومسلح بلوچ آزادی پسندتنظیمیں نشانہ بناتی رہتی ہیں اور ان کا موقف ہے کہ آبادیاں سے دورموبائل فون ٹاور کی تنصیب پاکستانی فوج کی ایماپر کی جاتی ہے آزادی پسند وں کو ٹریس کیا جاسکے۔