کولواہ میں پاکستانی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز صبح نو بجے کے وقت کیچ کے علاقے کولواہ میں بَل کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے ایک قافلے پر حملہ کرکے دشمن فوج کے چار اہلکار ہلاک کردیئے۔

قابض فوج کے گاڑیوں کے قافلے پر پہلے سے مورچہ زن سرمچاروں نے راکٹوں و دیگر خودکارہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار دشمن اہلکار موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہینگے۔

Share This Article
Leave a Comment