بلوچ لاپتہ افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں لاپتہ بلوچ افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل اور نشتر ہسپتال ملتان سے 5 سو مسخ شدہ لاشیں ملنے کیخلاف لاہور میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی لاہور کی جانب سے اتوار 23 اکتوبر 2022 کو لبرٹی اسکوائر میں سی ٹی ڈی ہاتھوں سے لاپتہ بلوچ افراد کے جعلی مقابلوں میں قتل عام اور نشتر ہسپتال ملتان میں سیکڑوں مسخ شدہ لاشیں ملنے کیخلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء نے مطالبات کے حق میں بینر اور پوسٹر اٹھائے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے بلوچستان میں جبری لاپتہ بلوچ افراد کے سی ٹی کے ہاتھوں جعلی مقابلوں میں قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں بلوچ نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

مظاہرین نے مزید مطالبہ کیا کہ نشتر ہسپتال ملتان سے ملنے والی سیکڑوں مسخ شدہ لاشوں کی فوری تحقیقات کرائی جائے۔

Share This Article
Leave a Comment