بلیدہ: حملے میں 3ریاستی ایجنٹوں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
337

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ جمعہ کے روز بلیدہ میں علی الصبح سرمچاروں نے ریاستی ایجنٹوں کے ایک مسلح گروہ کے ایک موٹر سائیکل قافلے پر حملہ کیا جس میں 3افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ گروہ مسلح دفاع نامی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پاکستانی فوج کا معاون کار ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب ریاستی مسلح گروہ کا 7موٹرسائیکلوں پر مشتمل قافلہ گشت پر تھا۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ تنظیم کے سرمچاروں نے پہلے سے گھات لگاکر ریاستی مسلح گروہ کے قافلے پر خود کار ہتھیار وں سے حملہ کیا جس سے تین ایجنٹ ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔

حملے کے بعدپاکستانی فوج کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

بلوچستان کی آزادی تک دشمن فورسز،ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اور ان کے سہولت کار وں کیخلاف حملے جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here