بلوچستان کے علاقے بولان اور دکی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افرادہلاک ہوگئے۔
بولان کے رند علی شہر میں فائرنگ سے خاتون سمیت ایک شخص کوقتل کردیا گیا۔
ایس ایچ او ڈھاڈر پولیس کے مطابق قتل کی وجہ سیاہ کاری ہے جبکہ نعشوں کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی شناخت مٹھل خان اور زینت ولد عبدالخالق کے نام سے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب دکی میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق پہلے واقعے میں سب ڈویژن لونی کے علاقے کلی ملک تاج سنائو میں مسلح افراد نے فائرنگ کی جسکی وجہ سے کرامت اللہ ولد مولوی رمضان شمزئی لونی موقع پر ہلاک ہوگئے۔
واقع رشتے کے تنازعے پر پیش آیا ہے۔
جبکہ دوسرے واقعے میں کلی ملا عبداللہ میں معمولی تکرار پر مسلح شخص نے دکان پر بیٹھے ہوئے نوجوان پر فائرنگ کی جسکی وجہ سے نواجوان محمد ظریف ولد سمت اللہ قوم لون کاکڑ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
دونوں واقعات کے ملزمان فرار ہوگئے۔
دونوں واقعات کے مقدمات لیویز اور پولیس نے علیحدہ علیحدہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔