بلوچستان میں کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی کے خلاف صحافیوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا اور اسمبلی سے باہر چلے گئے۔
صحافیوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈی سی کوئٹہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔
بعد ازاں کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی یقین دہانی پر اسمبلی اجلاس کا واک آؤٹ ختم کیا گیا جس میں صحافیوں کی جانب سے 4نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سامنے پیش کیا ۔
اس دوران بی یوجے کے صدر خلیل احمد، جنرل سیکرٹری عبدالشکور ، صدرپریس کلب عبدالخالق رند، جنرل سیکرٹری بنارس خان، سینئر صحافی شہزادہ ذولفقار، عرفان سعید، رضاالرحمان نے وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پریس کلب کی بندش افسوسناک ہے، پریس کلب کی تالہ بندی غیرارادی طورپر ہوئی۔
صدر پریس کلب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تالہ بندی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے پریس کانفرنس کے موقع پر پریس کلب کوئٹہ پر تالہ بندی کی گئی تھی۔