پاکستان بلوچ نسل کشی کیلئے پیسے مانگ سکتا ہے تو ہمیں بھی اپنی حفاظت کیلئے امداد کا حق حاصل ہے، ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند بلوچ رہنما اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پوسٹ میں کہا ہے کہ اگر پاکستان بلوچ عوام کی نسل کشی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی نظام سے پیسے مانگ سکتا ہے تو ہمیں بھی حق حاصل ہے کہ ہم دنیا سے مطالبہ کریں کہ سیاسی، سفارتی، اخلاقی اور مالی طور پر اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے اور ہماری آزادی کی جدوجہد میں ہماری مدد کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ چاہے وہ امریکاہو،یورپی یونین ،افغانستان ہو یا ایران، ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں کیونکہ ہماری جدوجہد آزادی اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہے۔

Share This Article
Leave a Comment