بلوچستان کے علاقے نال میں باراتیوں کی پک اپ گاڑی اپنے قافلے کے موٹرسائیکل سوار سے ٹکرا کر حادثے کا شکار ہوگئی۔
حادثے میں 2 ارفرادہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق تحصیل نال میں باراتیوں کا قافلہ اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل سوار اور پک گاڑی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں دو افرادہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔
ہلاک ہونے والوں کے نام فیصل اور سمیر ہیں جن میں سے ایک دولہے کا بھائی بتایا جاتا ہے۔ جب کہ دیگر چھ افراد زخمی ہیں جن میں ناصر حسین جنگی خان عرفان سمیر ثاقب اور انیلہ شامل ہیں۔
زخمیوں کو نال ہسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔