رازق عرف پھلین بلوچ اور حمید عرف میرجان تنظیم کے مجرم ہیں، بی این اے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کے ترجمان مرید بلوچ کی جانب سے ”سنگر“ کوملنے والی ایک ای میل میں رازق عرف پھلین بلوچ اور حمید عرف میرجان کوتنظیم کے مجرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تنظیم کے اندر لابنگ، مالی کرپشن، تنظیمی ساتھیوں کی شہادت اور ایک اہم تنظیمی ساتھی کے اغواء ہونے پر تنظیم کو جواب دیئے بغیر رائے فرار اختیار کرچکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بی این اے کے ممبر پھلین بلوچ نے تنظیمی ڈسپلین اور اصولوں کو توڑ کر تنظیم کے اندر انتشار پھیلا کر لابنگ کی اور تنظیم کے ریجنل کمانڈر شہید بابر یوسف کو ساتھیوں سمیت تنظیم کے ذمہ داران کو اطلاع دیئے بغیر بلا کر راستے میں ساتھیوں کی شہادت پر، اس کے علاوہ ممبر حمید بلوچ عرف میرجان مالی کرپشن اور تنظیم کے اہم ساتھی کے اغواہ میں ملوث ہے۔

تنظیم کی طرف سے ممبر پھلین بلوچ اور حمید کے اس عمل پر مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی بنائی گئی ہے جو کہ تنظیمی اصولوں کو توڑنے پر باقائدہ تفتیش کرے گی، اور جلد مکمل تفتیشی رپورٹ سامنے لائیگی۔

اس حوالے سے تنظیم کے ذمہ داران نے اتحادی تنظیموں اور امبریلا آرگنائزیشن براس (بلوچ راجی آجوئی سنگر) کے ذمہ داران کو آگاہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی این اے کا مقصد بلوچستان کی قومی آزادی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ ایک محکوم قوم ایک طاقتور اور قابض قوت کو مضبوط ڈسپلین، سخت اصولوں اور بہترین حکمت عملی سے ہی شکست دے سکتی ہے۔ اس وجہ سے بلوچ قومی بقاء کی خاطر بلوچ نیشنلسٹ آرمی (بی این اے) کسی بھی صورت اپنی تنظیمی ڈسپلین اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Share This Article
Leave a Comment