قلات میں سگ گزیدگی کے 4واقعات رپورٹ

0
158

بلوچستان کے علاقے قلات میں سگ گزیدگی کے 4واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق آوارہ کتوں نے دو دنوں میں چار افراد کو کاٹ کر زخمی کردیاہے۔لیکن دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کتے کے کاٹنے کے انجکشن دستیاب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ڈی ایچ کیو قلات میں ادویات کی دستیابی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئیاور شہری رل گئے۔

عوامی حلقوں نے قلات شہر و گردونواح میں آوارہ کتوں کی بھرمار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دنوں قلات کے چار شہری کتوں کے کاٹنے سے زخمی ہوگئے اس سے قبل بھی قلات میں آوارہ کتے مختلف افراد کو کاٹ چکے ہیں مگر اور خصوصا ًرات گئے بازار و گلیوں میں کتوں کا راج رہتا ہے اور تعلیمی ادارے جانے والے بچے بھی خوف کا شکار ہیں مگر میونسپل کمیٹی کی جانب سے کئی عرصے سے کتا مار مہم نہ ہونے کی وجہ سے آوارہ کتوں کی تعداد بڑھ چکی ہیں۔

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کتے کاٹنے کا انجکشن تک دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے متاثرہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here