عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم و حماس رہنماؤں کی وارنٹ گرفتاری کی استدعا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کریم خان نے اسرائیلی وزیراعظم، وزیر دفاع اور حماس کے تین رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی ہے۔

دوسری جانب صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سمیت سینئر اسرائیلی عہدیداروں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے دی گئی درخواست پر تنقید کرتے ہوئے اس اقدام کو "اشتعال انگیزی” قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پراسیکیوٹر کا مطلب کچھ بھی ہو، اسرائیل اور حماس کے درمیان کوئی بھی برابری نہیں ہے۔ ہم اسرائیل کی سلامتی کو لاحق خطرات کے خلاف ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اسی طرح اسرائیلی وزیر خارجہ نے اسے تاریخی اہانت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اہم ممالک کے وزرائے خارجہ سے اس اعلان کے بارے میں رابطہ کریں گے کہ وہ اسرائیلی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ کے احکامات پر عمل کا ارادہ نہیں رکھتے۔

آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کریم خان نے پیر کے روز عدالت میں یہ استدعا دائر کی ہے کہ وہ اسرائیل کے وزیراعظم، وزیر دفاع اور حماس کے تین لیڈروں کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کی بنا پر ان کی گرفتاریوں کے وارنٹ جاری کرے۔ اس درخواست پر اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے سخت تنقید کی گئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے بھی اس اقدام پر تنقید کی، عدالت کے دائرہ اختیار کے ساتھ ساتھ یہ درخواست دینے کے عمل پر بھی سوالات اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ یرغمالوں کے معاہدے اور جنگ بندی کے حصول کے لیے مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کی جانب سے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست کو اسرائیل نے ایک تاریخی رسوائی قرار دیا ہے۔

پراسیکیوٹر کریم خان نے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے شبے میں نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے ساتھ ساتھ حماس کے سرکردہ رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ کی استدعا کی ہے۔

اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ کریم خان نے ایک ہی سانس میں اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کا ذکر حماس کے نازی عفریت کے ساتھ ذکر کیا ہے، جسے ایک تاریخی رسوائی کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا ہے کہ وہ نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ کی درخواست دانستہ قتل، صفہ ہستی سے مٹانے، ناکہ بندی کرنے اور فاقہ کشی کی صورت حال پیدا کرنے کے جرائم کے لیے کر رہے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment