بلوچستان کے صنعتی شہر حب میں ایک گھر پر دستی بم حملے میں خواتین و بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ قلات میں فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔
حب شہر میں سٹی ہوٹل کے قریب خیبر سوسائٹی میں نامعلوم افراد نے قبائلی شخص صلاح الدین زہری کے گھر میں ہینڈ گرینڈ پھینکا ہے۔
پولیس کے مطابق بم حملے سے تین خواتین اور تین بچوں سمیٹ چھ افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ صلاح الدین زہری نامی جس شخص کے گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا وہ نواب ثنا اللہ زہری کے قریبی ساتھی ہیں۔
واضع رہے کہ ثنا اللہ زہری کا نام ریاستی سرپرستی میں چلنے والے ڈیتھ اسکواڈسے منسلک ہے جو ہزاروں بلوچوں کی جبری گمشدگی و ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے۔
دوسری جانب قلات میں مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک لڑکی ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق قلات میں ایک شخص محمد رمضان نے فائرنگ کر کے ایک لڑکی کو جان سے مار دیا۔
ملزم محمد رمضان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
لاش کو ڈی ایچ کیو منتقل کردیا گیا ہے۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیاگیا۔
قلات پولیس ملزم محمد رمضان کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تفتیش بھی کررہی ہے۔