چمن،کوئٹہ و پنجگور میں فائرنگ و کنویں میں گرنے سے خاتون سمیت 3افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے چمن،کوئٹہ اور پنجگور میں فائرنگ اور کنویں میں گرنے کے تین مختلف واقعات میں خاتون سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔

چمن میں رحمان کہول روڈ پر باپ نے اپنے ہی بیٹے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

اطلاعات کے مطابق 22 سالہ نوجوان نجیب اللہ ولد مل متگزئی قوم متگزئی کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

چمن لیویز فورس نے موقع پرپہنچ کر تفتیش شروع کردی۔

گزشتہ ہفتے بھی اس طرح کے واقعے میں بھائی نے تین بھائیوں کو قتل کیا تھا، پھر ایک واقعے میں بیٹے نے باپ کو قتل کیا۔ آج ایک باپ نے اپنے بیٹے کو قتل کردیا۔

دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے شاہ زمان روڈپر نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے ایک خاتون کو قتل کرڈالا اورواقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں پنجگورمیں ریڑھی والا کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

محمد اسلم ولد بہادر نامی شخص جو سوراب کا رہائشی بتایا جاتا ہے، اسپتال روڈ پر ایک کنویں میں گر کر ہلاک ہوگیا۔

محمد اسلم اسپتال روڑ پر ریڑھی لگاکر روزگار کرتا تھا، ایک روز قبل مرحوم نے کنویں کو پتھر ڈال کر بند کردیا تھا تاکہ کوئی راہگیر اس میں گر نہ جائے مگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور منظور تھا وہ خود وضو کی غرض سے کنویں پر ڈالے گئے پتھروں پر بیٹھ کر وضو کررہا تھا کہ اسی دوران وہ اس میں گر کر زندگی کو الوداع کرگیا۔

Share This Article
Leave a Comment