بلوچستان حکومت کو 14 عارضی پناہ گاہیں فراہم کر دیں،اقوام متحدہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
فوٹو بشکریہ یو این ایچ سی آر پاکستان ٹوئٹر ہینڈل

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے حکومت بلوچستان کو صوبے میں قرنطینہ کی سہولیات کو بہتر کرنے کی غرض سے 14 تیار شدہ ’رب یونٹس‘ فراہم کر دیے ہیں۔

رب یونٹس بڑے سائز کے اور خیمے سے ملتے جلتے عارضی ٹینٹ ہوتے ہیں جو اکثر ہنگامی صورتحال میں پناہ فراہم کرنے کے کام آتے ہیں۔

ادارہ برائے پناہ گزین کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ٹینٹ صوبائی ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کو دیے گئے ہیں جن میں کووِڈ 19 کے مشتبہ متاثرین کو رکھا جا سکے گا۔

https://twitter.com/UNHCRPakistan/status/1248231750981103617?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1248231750981103617&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.bbc.com%2Furdu%2Flive%2Fpakistan-52220616
Share This Article
Leave a Comment