کوہلو میں دھماکا،2افراد ہلاک،20 زخمی،12کی حالت تشویشناک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے مرکزی بازار میں ایک دکان میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں جن میں 12کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکا حلوائی کی دکان میں ہوا ہے۔

زخمیوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکا آج صبح کوہلو بازار میں ہواہے۔

دکاندار کا تعلق پنجاب سے بتایا جارہاہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں دکان مکمل منہدم ہوگئی ہے اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جا رہا ہے اور واقعے کی جگہ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کوہلو نے بتایا کہ دھماکے کے 20 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن میں سے 12 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

دھماکا کوہلو کے گنجان آباد علاقے میں ہوا اور دھماکے کے موقع پر جائے حادثہ پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Share This Article
Leave a Comment