بزرگ بلوچ سیاسی رہنما، بائیں بازو کے موثر آواز اورعوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق یوسف مستی خان قلیل علالت کے بعد آج صبح بوقت 6 بجے انتقال کر گئے۔
بزرگ بلوچ سیاسی رہنما، عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان 16 جولائی 1948 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی کے دو اسکولوں سے حاصل کی۔ مزید تعلیم آٹھویں جماعت میں برن ہال سکول ایبٹ آباد سے حاصل کی۔
تین سال کے بعد وہ واپس آئے اور کراچی گرامر اسکول اور سینٹ پیٹرک ہائی اسکول، کراچی سے مزید تعلیم حاصل کی۔
انہوں نے کچھ عرصہ سندھ آرٹس کالج، کراچی میں تعلیم حاصل کی اور 1968 میں گورنمنٹ نیشنل کالج، کراچی سے بی اے کی ڈگری مکمل کی۔
یوسف مستی خان کی وفات سے نہ صرف بلوچ قوم ایک بزرگ رہنما ء کی شفقت سے محروم ہو گئے بلکہ دنیا بائیں بازو کی ایک موثر و توانا آواز سے بھی محروم ہوگیا۔
ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔