بلوچستان کے ساحلی شہر اور سی پیک کے مرکز گوادر شہر میں گوادر ایجوکیشنل انوارمنٹل ویلفیئرسوسائٹی (جیوز) کے زیر اہتمام مصوری کے کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ داخلے شروع ہوچکے ہیں۔
جیوز گوادر میں مصوری کے کلاسز نوجوان آرٹسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹ سے فارغ التحصیل طالب علم آرٹسٹ شاہینہ رشید کی قیادت میں شروع کئے گئے ہیں جو شام کے وقت کلاسز کا آغاز ہوتا ہے۔
جیوزنے یہ کلاسز آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کیلئے وضع کیا ہے جس میں آڑٹ سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات داخلہ لے رہے ہیں۔
جیوز گوادر کے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے افراداور والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے بچوں یا رشتہ داروں کو اس علم پرورموقع سے محروم نہ رکھیں۔
گوادر میں آرٹ اور آرٹسٹ کے لیے ایک برتر مقام فراہم کرنے کے حوالے سے جیوز گوادر کا کردار فقیدالمثال رہا ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے معاونت ہو یا آرٹ کلچر کے فروغ کے لیے آرٹ ایگزیبیشن ہو یا ورکشاپ کا سلسلہ ہو، جس کی ایک مثالیہ رہی ہے۔