سبی کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے سبی کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہے۔

منگل کے روز ضلع سبی کے علاقے کنڈی وا میر پور،مل بوژیری اور لہڑی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضاکاروں نے متاثرین میں نقد کیش، کمبل، کپڑے، لحاف، گھی، چاول، دال، چینی، سمیت دیگر اشیا تقسیم کئے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے رضا کاروں نے سیلاب سے متاثرین کی بحالی کا کام ہفتہ کے روز شروع کیا تھا۔ جو تاحال جاری ہے۔

رضاکار متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کرنے میں مصروف ہیں۔ اس کھیپ میں ادویات کی بھی بڑی مقدار موجود ہے۔ علاقے میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے وبائی امراض پھیل چکی ہے۔ رضاکاروں نے مریضوں میں ادویات بھی تقسیم کئے۔

Share This Article
Leave a Comment