کولواہ میں پاکستانی فوج پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
210

بلوچستان لبریشن فرنٹ نےضلع کیچ کے علاقے کولواہ، بدرنگ میں پاکستانی فوج پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بیس اگست کی صبح سات بجے ہمارے سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے بدرنگ میں پاکستان فوج کے گشتی ٹیم پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا ،حملے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جبکہ ایک موٹرسائیکل اور گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here