گوادر پورٹ کی گاڑیوں پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل ایف

0
284

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر کے علاقے شِنکانی در میں گوادر پورٹ کی ٹرالر گاڑیوں کے قافلے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آج دوپہر دو بجے سرمچاروں نے گوادر کے علاقے شِنکانی در کے قریب شدات پل پر گوادر پورٹ سے سامان لے جانے والی پانچ ٹرالر گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کیا۔حملے کے نتیجے میں ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے اورگاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ڈرائیوروں سے اپیل ہے کہ وہ بلوچ وسائل کی لوٹ مار اور قابض پاکستان اور چین کا ساتھ دینے سے پرہیز کریں کیونکہ یہ ممالک وسائل کی لوٹ مار کے ساتھ بلوچ نسل کشی کا بھی مرتکب ہیں۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ گوادر پورٹ کے گاڑیوں پر حملے کا مقصد چین، اور دیگر سرمایہ کاروں کو یہ پیغام دینا ہے کے گوادر بشمول بلوچستان کے دیگر علاقوں میں سرمایہ کاری سے گریز کریں کیونکہ اس میں بلوچ قوم کی مرضی و منشا شامل نہیں۔ ایک بار پر ہم یہ واضع کرنا چاہتے ہیں کہ جو ملک یا کارپوریشن بلوچستان کے وسائل کی تلاش اور استعماری لوٹ مار میں پاکستان کی مدد کرے گا، اس کے ساتھ شریک جرم جیسا برتاؤ کیا جائیگا۔

میجر گہرام بلوچ نے مزید کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ہمارے حملے شدت کے ساتھ جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here