کراچی سے لاپتا ہونیوالے نور بخش حبیب بازیاب ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے لاپتا ہونیوالے نور بخش حبیب اتوار کی شب بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

انہیں 11مئی 2022 کو کراچی کے مضافاتی علاقے رئیس گوٹھ ان کے گھر سے رات 2بجے سی ٹی ڈی نے اغوا کرکے لاپتہ کردیا تھا۔ نور بخش دبئی میں ایک باغ میں مزدوری کرتے ہیں۔باغ میں کام کے دوران زخمی ہوگئے تھیاور وہ علاج کے سلسلے میں کراچی آئے ہوئے تھے جہاں انکو رئیس گوٹھ سے لاپتہ کیا گیا. ان کا بنیادی تعلق مکران کے علاقے بل نگور ہے۔

ان کی بازیابی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی أرگنائزر أمنہ بلوچ نے کرتے ہوئے کہاکہ وہ اتوار کی رات کو اپنے گھر رئیس گوٹھ پہنچ گئے۔

لاپتا ہونے والے نوربخش حبیب کی بازیابی کو سندھ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے درمیان جاری مذاکرات سے منسلک کیا جا رہا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کو سندھ حکومت اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے درمیان کراچی سے لاپتا ہونے والے افراد کی بازیابی کے سلسلے میں مذاکرات کا عمل شروع ہوا۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی أرگنائزر أمنہ بلوچ کی قیادت میں لاپتا افراد کے لواحقین نے سندھ کے وزیر میر شبیر بجارانی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں لاپتا افراد کی بازیابی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ملاقات میں بازیاب ہونے والے نوربخش حبیب کے لواحقین بھی موجود تھے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی أرگنائزر أمنہ بلوچ نے نور بخش کی بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی سے لاپتا ہونے والے دیگر تمام افراد کو بازیاب کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment