کراچی میں پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی این اے

0
205

بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے پریس ریلیز میں کہا ہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن میں لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ میں قائم پولیس چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ دستی بم چوکی کے اندر گرنے کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔

بیان کے مطابق بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے سرمچاروں نے کل اتوار کی رات تقریباً ساڈھے آٹھ بجے کراچی کے حساس علاقے لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ میں قائم پولیس چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ جو کہ چوکی کے اندر جا گرا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔ ہماری انٹیلی جنس ونگ کے مطابق گارڈن لیاری ایکسپریس وے روڈ جوکہ خاص طور پر فوجی اداروں کے لیے استعمال ہوتی ہے اور اس ٹول پلازہ میں جو ٹیکس جمع ہوتے ہیں وہ فوجی اداروں کو ملتے ہیں اور بلوچ نسل کشی میں استعمال ہو رہے ہیں۔

ہماری اس طرح کی کاروائیاں ایک آزاد وطن کے حصول تک جاری رہیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here