تربت: بل نگور میں منشیات فروشوں کیخلاف احتجاجی ریلی ومظاہرہ

0
178

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بل نگور میں بل نگور میں منشیات فروشوں کیخلاف احتجاجی ریلی ومظاہرہ کیا گیا۔

یہ ریلی ومظاہرہ منشیات فروشی اور منشیات استعمال کرنے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اہل علاقہ کی جانب سے کیا گیا۔

بل نگور میں منشیات فروشی اور نوجوان نسل کی بڑھتی تعداد منشیات کے عادی ہونے پر اہل علاقہ نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی خاموشی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لیویز تھانہ بل نگور کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا۔ کیمپ میں علاقے کے پیر و جوان بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ بل نگور میں منشیات فروشی کے خلاف انتظامیہ کی کارروائی نہ ہونے سے نوجوان بڑی تعداد میں اس لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں، لیویز فورس منشیات فروشوں کے سامنے بے بس ہے جس کی وجہ سے سرعام منشیات فروشی ہورہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے جسے جان بوجھ کر ہمارے معاشرے میں پھیلایا جارہا ہے جس کا مقصد نوجوان نسل کو تباہ کرکے معاشرے کی تعمیر و ترقی سے دور کرنا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ہمارے پر امن احتجاج پر ایکشن نہیں لیا اور علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے انہیں گرفتار اور اس انسان دشمن کاروبار کا تدارک نہیں کیا تو ہمارا اگلا قدم سخت ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here