بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے مخیر حضرات کو بلوچستان میں سیلاب زدگان کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ زیادہ سے زیادہ امدادی عمل کا حصہ بنیں اور دل کھول کر متاثرین کی مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ طوفانی بارشوں نے بلوچستان میں تباہی مچادی ہے۔ اور اس مشکل وقت میں متاثرین کا ساتھ دیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ حکومت نے سیلاب زدگان کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے۔
آمنہ بلوچ نے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر مینگل کو اس مشکل گھڑی میں عوام کی مدد کی اپیل کی اور کہا کہ وہ حکومت کا حصہ ہے اور اس وقت حکومت کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی بھرپور مدد کریں۔