تربت: اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکا،3 افراد زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں اسٹیڈیم کے باہر بم دھماکاہوا ہے جس سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

دھماکہ ایئرپورٹ روڈ پر ہوا جہاں فٹبال میچ جاری تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق تربت اسٹیڈیم کے باہر کریکر بم دھماکا ہوا۔ دھماکے کے بعد بھگدڑ مچ گئی، دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment