بلوچستان کے علاقے مستونگ اور ضلع کیچ کے علاقے کولواہ سے 2لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
کولواہ سے ملنے والی لاش کے چہر ے کو مکمل مسخ کیا گیا ہے جس سے اس کی شناخت ممکن نہیں ہوپارہی ہے جبکہ مستونگ سے ملنے والی لاش کی شناخت عبداللہ ولد حضور بخش کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع نے سنگر کو بتایا کہ کیچ کے علاقے کولواہ شاپکول سے چار دن پرانی لاش برآمدہوئی۔
لاش کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ کسی لاپتہ افراد کی ہوسکتی ہے کیونکہ اس کے جسم پر تشدد کے گہرے زخم کے نشانات پائے گئے ہیں اور اس کے چہرے کو مکمل مسخ کیا گیا ہے تاکہ شناخت نہ ہوسکے۔
دوسری جانب پیر کے روز مستونگ شہر کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے شناخت کے لیے کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا۔
پولیس کے ابتدائی تحقیقات کے مطابق فوت شدہ نوجوان کا نام عبداللہ ولد حضور بخش قوم زہری ساکن گزگی گلی نزد امارات ہوٹل خضدار بتایاجاتاہے اور وہ نشے کا عادی تھا۔