بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں سانحہ زیارت کیخلاف احتجاجی ریلی و مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاجی ریلی بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے نکالی گئی۔
یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل زیارت میں پاکستانی فوج نے ایک فیک انکاؤنٹر میں پہلے سے جبری طورپرلاپتہ نو افراد کو ماورائے عدالت قتل کرکے انہیں جنگجو ظاہر کیا تھا۔

تربت میں سانحہ زیارت کیخلاف احتجاجی مظاہرین نے ڈگری کالج سے ریلی نکال کر شہید فدا چوک پہ آکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین میں خواتین وبچے شامل تھے جنہوں نے پاکستانی فوج کی جانب سے جبری گمشدگیوں کے شکار افراد کی جعلی مقابلوں میں قتل کی تحقیقات عالمی انسانی حقوق تنظیموں سے کرانے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے پہلے سے لاپتہ افراد کی جعلی مقابلوں میں قتل کو ریاستی فوج کی ناکامی قراردیا۔
واضع رہے کہ کوئٹہ میں سانحہ زیارت کیخلاف لواحقین کا احتجاجی دھرنا آج تیسرے روز بھی جار ی ہے۔