بلوچ نیشنل موومںٹ کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بی این ایم ساؤتھ کوریا چیپٹر کی طرف سے یکم اگست کو ملک کے دارالحکومت سیول میں تین مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیے جائیں گے۔
یہ مظاہرے ریاست پاکستان کی طرف سے بلوچ نسل کشی اور زیارت میں حالیہ جعلی مقابلے میں جبری لاپتہ افراد کے قتل کے خلاف ہوں گے
پہلا مظاہرہ کوریا کے قومی اسمبلی کے سامنے مقامی وقت 00: 12 – 00 :10 بجے ، دوسرا مظاہرہ ایمنسٹی انٹرنشینل ساؤتھ کوریا کے آفس کے سامنے مقامی وقت 00: 16 – 00 :14 بجے اور تیسرا مظاہرہ گنگھوامن ، بادشاہ سیجنگ اعظم کے مجسمہ کے مقام پر مقامی وقت 00: 19 – 00 :17 ہوگا۔
جبکہ کل 23 جولائی کو بی این ایم جرمنی چیپٹر کی طرف سے جرمنی کے شہر ’بن ‘ میں مونسٹر پلاٹس کے مقام پر بھی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
بی این ایم کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ان مظاہروں کا مقصد بین الاقوامی برادری کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال کے بارے میں آگاہی دینا ہے۔ بی این ایم کے کارکنان دنیا کے ہر کونے میں بلوچستان کے سفیر کا کردار ادا کرتے ہوئے بلوچ گلزمین پر ریاست پاکستان کے سفاکانہ کردار کو اجاگر کریں گے۔