آزادی پسند بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خطے میں سی پیک کے حشر سامانی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ”سی پیک میزائل بلوچستان پر گرا ہے اور اس کی وجہ سے پورا خطہ جل جائے گا۔ بلوچ اس کے اثرات کو بے اثر کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ دنیا کو جاگنا ہو گا ورنہ امریکہ اور یورپ دیگر اقوام کے ساتھ اس کے نتیجے میں ماتم کر رہے ہوں گے۔“
”بہرحال، بلوچ چینی کمیونسٹ پارٹی کو یہ احساس دلانے کے لیے پرعزم ہیں کہ وہ کسی زندہ قوم کی سرزمین میں دخل اندازی نہ کریں کیونکہ جب بھی سپرپاوروں نے مقامی قوموں کے معاملات میں مداخلت کی ہے تو انہیں ہمیشہ گھٹنے ٹیکنے پڑے۔“