بی ایل اے نے بلوچستان کے علاقے زیارت سے گذشتہ روز ایک دوسرے ساتھی کے ہمراہ اغوا ہونے والے پاکستانی فوج کے کرنل کی گرفتاری کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
سنگر نیوزکو جاری کردہ ایک مختصر ای میل میں بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے کرنل کی بی ایل اے کے تحویل میں ہیں اور تفصیلی بیان بعد میں جاری کیا جائے گا۔
ای میل میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی فوج کے کرنل لئیق بیگ مرزا 96 L/C (پیرنٹل یونٹ 12 AK) بلوچ لبریشن آرمی کی تحویل میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ اسے 12 جولائی کو BLA کی اسپیشل فورس، اسپیشل ٹیکٹیکل آپریشنز اسکواڈ (STOS) نے انٹیلی جنس پر مبنی ایک آپریشن میں گرفتار کیا تھا۔