کوئٹہ و زیارت سے 3 لڑکیوں سمیت کراچی کے سیاح لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے بروری میں قائم محکمہ سماجی بہبود کے دارا لامان سے تین لڑکیاں لاپتہ ہوگئیں۔

پولیس نے دارا لامان کی وارڈ ان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بروری میں قائم دارالامان سے تین لڑکیاں پرسرار طور پرلاپتہ ہو گئیں۔

لاپتہ ہونے والی دو لڑکیوں کا تعلق کوئٹہ اور ایک زیارت سے بتایا جارہا ہے۔

لڑکیوں کے لاپتہ ہونے کے بعد پولیس نے دارا لامان کی وارڈ ان ریحانہ کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق بروری کے علاقے میں قائم دارا لامان محکمہ سماجی بہبود کے زیر نگرانی قائم ہے۔

پولیس کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب زیارت میں نامعلوم افراد نے کراچی سے آئے ہوئے سیاحوں کو اغوا کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زیارت میں ورچوم کے مقام پر کراچی سے آئے ہوئے سیاحوں کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا۔ جس کے بعد مقامی لوگوں نے زیارت کوہٹہ روڈ کو بلاک کیا ہے۔

اغوا ہونے والے سیاحوں کی تعداد اور شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment