بلوچستان کے لورالائی ڈویژن کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم سے 3 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشیں ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔
کہا جارہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد 2 لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے جن میں ایک کی شناخت فرید ولد انور جان ساکن دکی کلی سفر علی بلوچ اور مجیب الرحمن ولد خیرمحمد ساکن لورالائی کلی زنگیوال کدیزئی کے ناموں سے ہوگئی ہے ۔
جبکہ تیسری لاش کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں لاشیں شدید مسخ شدہ حالت میں پائی گئی ہیں۔
لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاہے۔