کراچی: طوفانی بارش و سیلاب اورعید کے تیسرے روز بھی بلوچ لاپتہ افراد کا احتجاج جاری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ جاری رہاہے۔

دوسری جانب کراچی میں طوفانی بارشوں کی وجہ پورا شہرڈوب چکا ہے۔ سڑکیں زیرآب آگئیں، پورا شہر جام ہوچکا ہے۔ تاہم کراچی میں لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج تھم نہ سکا۔ وہ قدرتی آفات کے سامنے ڈٹ گئے۔

چارسالہ ماہروز نے اپنی والدہ، بہن سعیدہ حمید اور بھائی حمل حمید کے ساتھ احتجاجی کیمپ پہنچ کر لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر کراچی میں لاپتہ ہونے والے عبدالحمید زہری کے بیٹے حمل حمید نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے والد عبدالحمید زہری کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پندرہ ماہ سے ان کے والد لاپتہ ہیں۔

انہوں نے اپنے والد سمیت کراچی سے تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

ان کے والد حمید زہری کو کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 سے دس اپریل 2021 کی رات تین بجے ایک درجن کے قریب سادہ کپڑوں میں اہلکارو نے ان کے گھر سے لاپتہ کردیا گیا۔

لاپتہ عبدالحمید زہری کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری سے ہے۔ ان کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔

وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کراچی آگئے تھے۔ کراچی میں انہوں نے گلستان جوہر بلاک 13 میں کرائے کا مکان لیا اور واٹر فلٹریشن کا کام شروع کر دیا۔

کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی کیمپ احتجاجی کیمپ کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

کیمپ کی قیادت بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی آرگنائزر آمنہ بلوچ نے کررہی ہے۔ لواحقین نے عبدالحمید زہری، محمد عمران، شوکت بلوچ اور نوربخش حبیب کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

Share This Article
Leave a Comment