کراچی سے لاپتہ سعید عمر اور بلوچ خان بازیاب ہوگئے

0
247

کراچی سے لاپتہ ہونے والے سعید احمد ولد محمد عمر اتوار کی رات بازیاب ہوگئے۔

سعید عمر کو 29 اپریل 2022 کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

اس کا تعلق ضلع کیچ کے علاقے دشت سے ہے۔ آج کل عارضی طور پر کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر ہیں۔

سعید عمر کی بازیابی کی تصدیق بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی ْآرگنائزر آمنہ بلوچ نے کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک ماہ کے دوران کراچی سے اب چھ لاپتہ افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

آمنہ بلوچ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ باقی لاپتا افراد کو رہا کیا جائے۔

اسی طرح حب چوکی میں کیچ مند مہیر کا رہائشی بلوچ خان ولد یاسین تین سال چھ مہینے بعد حب چوکی سے بازیاب ہو کر گھر اپنے گھر پہنچ گیاہے۔

دوسرے جانب کراچی میں جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد انسانی حقوق کی تظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان سے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ہیں۔

لاپتہ افراد کے لواحقین نے ویڈیو پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیاروں کی گمشدگی کی وجہ سے وہ عید نہیں مناسکتے ہیں۔

جبکہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے عید کے روز کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انسان دوست لوگوں سے زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here