کراچی: لاپتہ افراد لواحقین کاعید کے روز احتجاجی مظاہرے کا اعلان

0
240

کراچی میں جبری گمشدگی کے خلاف لواحقین نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز کو کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کرکے تمام تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور انسانی حقوق کی تظیموں کے رہنماؤں اور کارکنان کو احتجاجی مظاہرے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے۔

لواحقین نے ویڈیوز پیغامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پیاروں کی گمشدگی کی وجہ سے وہ عید نہیں مناسکتے ہیں۔ کیونکہ وہ انتہائی اعصابی اور مالی مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے عید منانا ممکن نہیں ہے۔

لواحقین نے عوام سے اپیل کی وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے ان کے پیاروں کی بازیابی میں ان کا ساتھ دیں۔

کراچی میں لاپتہ ہونے والے کے لواحقین نے اپنے پیاروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے عید کے روز کراچی پریس کلب کے باہر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی حمایت کی۔ اور لوگوں سے زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کی بھی اپیل کی۔

واضع رہے کہ کراچی پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد لواحقین کی احتجاجی کیمپ گذشتہ 14دنوں سے جاری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here