کوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا،ڈاکٹر اللہ نذر

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پراپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ نظام انصاف پر طمانچہ ہے جب کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کئی لاپتہ افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ یہ ملک کے قانون سازوں کا اعتراف، ہمارے بیانیہ کا اعتراف ہے کہ پاکستان میں عدالتیں بے اختیار ہیں۔

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1542491992151756806

انہوں نے ایک اور ٹیوٹ میں کہا کہ بلوچ قوم چینی کمیونسٹ پارٹی کو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ کوئی بھی منصوبہ بلوچ عوام کی رضامندی کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ چینی حکمران خود جانتے ہیں کہ بلوچستان میں ابھی تک سی پیک CPEC کا ایک فیصد بھی مکمل نہیں ہوا ہے۔

https://twitter.com/iAllahNizar/status/1542491688337375234

یہی پیغام بیرک گولڈ کمپنی کو جاتا ہے۔ نیوکلیئر پاور اور کلیدی کھلاڑی بھارت کو ان دوڑ دھوپ کے سنگین نتائج کو جاننا چاہیے اور خطے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

Share This Article
Leave a Comment