بلوچستان کے ضلع کیچ کے ایران سے منسلک سرحدی علاقوں تحصیل تمپ اور تحصیل بلیدہ میں پاکستانی فوج پر دو مختلف حملوں میں 2اہلکار ہلاک جبکہ ایک کیپٹن زخمی ہوگیاہے۔
یہ واقعات گذشتہ روزمنگل کو پیش آئے تھے۔
ذرائع کے مطابق تحصیل تمپ کے سرحدی علاقہ عبدوئی زامری میں نامعلوم مسلحافرادکی فائرنگ سے پاکستانی سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔
جس کی شناخت وحید کے نام سے ہوگئی ہے۔
جبکہ دوسراواقعہ تحصیل بلیدہ زامران کے علاقے میں پیش آیاجہاں بلوچستان ایران بارڈر پر باڑ لگانے کی سیکورٹی پر مامور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا گیا۔
حملے کے نتیجے میں محمد عثمان ولد لیاقت علی سکنہ نوشہروزفیروز سندھ نامی ایک اہلکارہلاک ہوگیا جبکہ علی زین نامی ایک کیپٹن گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ذرائع کے مطابق زخمی اور لاشوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایف سی ہیڈکوارٹر تربت منتقل کردیاگیاہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی ایران بلوچستان بارڈر پر بارڈ کی سیکورٹی پر مامورفورسزپر متعدد حملے ہوچکے ہیں جن کی ذمہ داری آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیمیں قبول کر چکی ہیں۔