ضلع آواران : مشکے گجلی کے موبائل فون ٹاور راکٹ حملے سے تباہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے کے علاقے گجلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک موبائل فون ٹاور کوراکٹ سے نشانہ بناکر اس کی پوری مشینری کو نذرآتش کردیا۔

یہ واقعہ گذشتہ شب پیش آیاجہاں مسلح افراد نے یوفون کمپنی کی ایک موبائل فون ٹاور کوراکٹ سے نشانہ بناکر اس کی پوری مشینری کو نذر آتش کردیا تھا۔

موبائل ٹاور کی تباہی کے بعدعلاقے میں مواصلاتی نظام مکمل درہم برہم ہوگیا۔

مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ موبائل ٹاور پریہحملہ آج صبح پانچ بجے ہواہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ ضلع آواران کے علاقے گجلی کی کل آبادی دوسو گھرانے پر مشتمل ہے لیکن گزشتہ چھ مہینے قبل فورسز نے پوری آبادی آرمی کیمپ جیبری منتقل کردی ہے اور گاؤں کے پوری آبادی بلڈوزرکے ذریعے منہدم کردی گئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment