پاکستان کے شہر اقتدار کے جڑواں شہرراولپنڈی میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اسلام آباد کی جانب سے فیروز بلوچ کی جبری گمشدگی کیخلاف دھرنا جاری ہے۔
بلوچ طلبا پنجاب اور اسلام آباد کے یونیورسٹی کیمپس میں بلوچ طلباکوہراساں کرنے اور ان کی پروفائلنگ کیخلاف ایرڈ ایگریکلچرل یونیورسٹی راولپنڈی کے سامنے دھرنادیئے ہوئے ہیں۔
آج طلبا کی جانب سے ایک پرامن واک ریکارڈ کیگئی ہے۔
راولپنڈی میں امن واک کے شرکانے 17 سالہ طالب علم فیروز بلوچ اور جبری گمشدگی کا شکار ہونے والے دیگر افراد کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
واضع رہے کہ فیروز بلوچ ولد نور بخش بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں شعبہِ ایجوکیشن کا طالب علم ہے۔ جسے گیارہ مئی کو جبراً لاپتہ کیا گیا۔