بلوچوں کی جبری گمشدگی کیخلاف کل کراچی میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچوں کی جبری گمشدگی کیخلاف کل بروز اتوار کو لاپتہ افراد لواحقین کی جانب سے کراچی میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیاہے۔

لواحقین کے مطابق رواں ماہ کراچی میں لاپتہ ہونے والے افراد کیلئے کل بروز اتوار کو بوقت پانچ بجے کراچی پریس کے باہر ایک احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

احتجاج کو بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی اور وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی حمایت حاصل ہوگی۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے جاری ہونے والی لاپتہ افراد فہرست کے مطابق کراچی کے علاقے سنگھور پاڑہ ماری پور سے تین نوجوانوں کو سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں حراست میں لے کے لاپتہ کردیا ہے۔ جن میں علی ولد بخشی، اصرار ولد انورعمر اور نواز علی ولد ناصر شامل ہیں۔

اسی طرح ماری پور کے علاقے دلفلاح آباد کے علاقے سے محمد عمران ولد محمد حنیف کو لاپتہ کردیا گیا۔

اسی طرح کراچی کے علاقے ملیر سے سعید احمد ولد محمد عمر کو سی ٹی ڈی اور سیکیورٹی فورسز نے گھر سے اٹھالیا۔ سعید احمد کا تعلق ضلع کیچ کے دشت کڈان سے ہے۔ نوربخش ولد حبیب کو کراچی کے علاقے ریئس گوٹھ سے اٹھالیا گیا۔

نوربخش کا تعلق مکران ڈویژن سے ہے۔

لاپتہ افراد لواحقین کی جانب سے کل ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں تمام بلوچ قوم، ترقی پسندھ اور انسانی حقوق کے کارکنان اور رہنماؤں سے اپھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی گئی۔

Share This Article
Leave a Comment