پنجگور،ژوب اوربولان میں 3 مختلف واقعات میں بچی سمیت 3افرادہلاک

0
227

بلوچستان کے ضلع پنجگورمیں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

اسی طرح ژوب میں نالے کی صفائی کے دوران ایک بچی کی لاش بر آمدہوگئی ہے۔جبکہ بولان ندی میں نہا تے ہوئے ایک شخص ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق پنجگور کے علاقے دازی بونستان میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے عدیل ولد محمد عمر نامی شخص ہلاک ہوگیا۔

واقعہ کے بعدکے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق عدیل کو دازی میں نشانہ بنایا گیا۔ لاش ٹیچنگ ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا۔

دریں اثناژوب میں ایک ندی نالے کی صفائی کے دوران ایک بچی کی لاش بر آمدہوگئی ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ جمعہ کو ژوب کے علا قے گل احسن آقا مسجد کے ساتھ اہل محلہ میں لوگ اپنی مد آپ کے تحت نالے کو صاف کرنے میں مصروف تھے کہ انہیں ایک بچی کی لاش ملی جس کی شناخت فیروزہ کے نام سے ہوگئی۔

لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں بولان ندی میں نہا تے ہوئے ایک شخص ڈوب کرہلاک ہو گیا۔

لیویز کے مطابق جمعہ کو مچھ کے قریب گوکرت بولان ندی میں نہاتے ہوئے عبدالمالک ولد عبدالخالق زہری سکنہ کوئٹہ ہلاک ہو گیا۔

لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کاروائی جا ری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here